سعد رفیق

عمران خان کو تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا، سعد رفیق

کوٹلہ ارباب (گلف آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو ان کے تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے، سابق وزیراعظم کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں، انہوں نے حرکتیں ہی ایسی کی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا، نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں