صنم جنگ

بیٹی علایا کی وجہ سے شوہر کے پاس امریکہ نہیں جاسکی ‘ صنم جنگ

لاہور( گلف آن لائن) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی علایا کی وجہ سے اپنے شوہر کے پاس نہیں امریکہ نہیں جا سکیں ،اب کافی کوششوں کے بعد بیٹی کو امریکہ کا ویزہ مل گیاہے ۔اداکارہ نے ایک انٹر ویو میں علیحدگی کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فین کو دیئے گئے کمنٹ کے بعد یہ افواہ سوشل میڈیا پر پھیلی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ فین اکثر میری اورمیرے شوہر کی ایک ساتھ تصویر کا پوچھتے تھے ۔ میرے شوہر امریکہ میں پائلٹ ہیں اور میں یہاں کام کرتی ہوں۔صنم نے کہا کہ ان کے پاس تو ویزہ تھا لیکن بیٹی کے پاس امریکہ کا ویزہ نہیں تھا ۔ صنم نے یہ بھی بتایا کہ ہم دونوں نے بہت عرصے تک اپنی بیٹی علایا کے لیے ویزے ملنے کی کوشش کی کیونکہ میں اپنی بیٹی کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی ۔

انہوں نے بتایا کہ جب امریکہ کا ویزہ نہیں ملا تو ہم نے کینیڈا کے ویزہ کو حاصل کرنے کی کوشش کی کیونکہ امریکہ سے کینیڈا آنا آسان ہے تاہم اب بہت عرصے کی محنت اور جدوجہد کے بعد علایا کو امریکہ کا ویزہ ملا جس پر ہمارا خاندان بے حد خوش ہے کیونکہ اب ہم آسانی سے قسام سے ملنے جا سکتے ہیں۔

صنم نے بتایا کہ جب علایا کو امریکہ کا ویزہ ملا تو انہوں نے ایک وی لاگ کیا اور بہت خوشی سے بتایا کہ علایا کو امریکہ جانے کی اجازت مل گئی ، جس پر لوگوں نے کہا کہ اس میں کونسی بڑی بات ۔ صنم نے بتایا کہ شاید لوگوں کے لیے یہ بڑی بات نہ ہو لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ بات ہمارے لیے کتنی اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں