دھونی

دھونی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

احمد آباد (گلف آن لائن) بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے فینز کو خوش خبری دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے ایک انٹرویو میں انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میرے لیے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا اچھا اور آسان ہوگا لیکن میں اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ میں میں چھ سے سات ماہ میں یہ فیصلہ کروں گا، اگر میں آئی پی ایل کا اگلا سیزن کھیلتا ہوں تو یہ میرے اپنے فینز کے لیے ہوگا، اس سیزن میں مجھے بہت پیار ملا اس لیے میں اپنے مداحوں کویہ تحفہ دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک سال اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا لیکن آئندہ 9 ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کروں گا تاکہ اگلا سیزن اپنے مداحوں کے لیے کھیل سکوں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد ہی بھارت میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایم ایس دھونی اگلے سال آئی پی ایل نہیں کھیلے گے۔اسی حوالے سے سابق کرکٹر محمد کیف نے اسٹار اسپورٹس کے شو ’کرکٹ لائیو‘ میں کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ایم ایس دھونی نے عندیہ دے دیا ہے کہ یہ اُن کا آخری آئی پی ایل ہے، مجھے لگتا ہے کہ دھونی اگلے برس کا آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔‘

انہوں نے ایم ایس دھونی اور سنیل گواسکر کے درمیان خوشگوار لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ سنیل گواسکر نے کسی کرکٹر کا آٹوگراف لیا ہو۔ سنیل گواسکر جیسے عظیم کھلاڑی نے ایم ایس دھونی کا آٹوگراف لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے ایم ایس دھونی کتنے عظیم کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کے فائنل میں دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر پانچویں دفعہ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں