لیاقت بلوچ

سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے الیکشن وقت پر ہوں،لیاقت بلوچ

مکوآنہ (گلف آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال کی بہتری کیلئے حکومت کو اقدامات سنجیدگی سے اٹھانے چاہئیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور مذہبی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہو ئے کیا،

انہوں نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی،چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمینے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں ملک میں امن کے خلاف یہ حملہ ایک سازش تھی دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں میں اتحاد اور اتفاق کو برقرار رکھنے میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ،

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو خوش کن قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے لیاقت بلوچ کو ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے ریسرچ سنٹر کا وزٹ بھی کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں