'ڈاکٹر جاوید اکرم

پنجاب کی عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کسی صورت ختم نہیں کی جائے گی’ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹری فنانس ارقم طارق،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹر محمدثاقب عزیز،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض،تیمورخان،

محمد منیب،حیدرعلی،شمشادعلی خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی خرم مشتاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں مزیدبہتری کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے اس حوالہ سے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں اصلاحات کی اشدضرورت ہے۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پی کے ایل آئی میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کو نہ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آئندہ سٹیئرنگ کمیٹی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں لے کرجائیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں مزیدبہتری کیلئے مختلف اصلاحات کاجائزہ لیاجارہاہے۔

پنجاب کی عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کسی صورت ختم نہیں کی جائے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان نے کہاکہ عوام تک یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ثمرات پہنچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکوکرداراداکرناہوگا۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں اصلاحات اور فیصلوں کو جلدحتمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں