لاہور ہائیکورٹ

9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں