پاکستان

وزیر اعظم سے چیئر مین پاک یاترم کی ملاقا ت،پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاک یاترم اور پریزیڈنٹ DEIK نیل اولپاک(Neil Olpak) نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر DEIK (Foreign Economic Relations Board of Türkiye) نے وزیرِ اعظم کو ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا جسکا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں