شازیہ مری

میئر کراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔شازیہ مری نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں