'ڈاکٹر جاوید اکرم

نیوٹرو فارما کئی سالوں سے انسانی صحت کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے’ ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر سومیہ اقتدار، حامد اظہار، خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے انسان کے اندر وٹامن ڈی کی کمی ہے۔نیوٹرو فارما کئی سالوں سے انسانی صحت کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

انسان کی زندگی میں پہلے دن سے ہی وٹامن ڈی کی بڑی اہمیت ہے۔ بڑھاپے تک وٹامن ڈی کی اہمیت برقرار رہتی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ الحمدللہ دنیا کے پانچ ممالک میں خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا ہے۔ جسٹس(ر) اکرم روڈ پر آپکا کلینک چلارہے ہیں۔ آپکاکلینک پر مریضوں کو علاج، ٹیسٹوں اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی کا پورا ہونا انتہائی اہم ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں