سینیٹر جِم رچ

بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے میں دیر کر دی، ریپبلکن سینیٹر جِم رچ

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں سینئر ریپبلکن جم رچ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کے لیے ایک اہم شراکت دار سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی اور سلامتی کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رچ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ 80 سالوں سے سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اقتصادی مفادات کی حمایت میں امریکہ کا ایک اہم پارٹنر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے میں دیر کر دی۔

اس تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن منگل کی شام سعودی عرب پہنچے جہاں سعودی حکام سے ملاقات میں وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر سعودی امریکی سٹریٹجک، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت متعدد دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔بلنکن دو دن سعودی عرب میں گزاریں گے۔ وہ یو ایس گلف کوآپریشن کونسل کے ایک وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں پورے مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے، کشیدگی میں کمی، علاقائی انضمام اور اقتصادی مواقع کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔بلنکن سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ریاض میں داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں