مہم

سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آغاز کر دیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکا کا ری پبلکن صدارتی امیدواربننے کی مہم کا آغاز کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مائیک پنس بھی امریکا میں 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوئے، انہوں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

تاہم مائیک پنس نے اپنے بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بد ترین تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ خود کوآئین سے ماورا سمجھنے والے اور لوگوں کو آئین سے اکسانے والے کو صدر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرمپ یا آئین میں سے آئین کا انتخاب کیا تھا۔ٹرمپ کے مقابل ری پبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مخالف ووٹ تقسیم ہونے سے ٹرمپ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ مائیک پنس امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر تھے، انہوں نے 6جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں