فیصل کریم کنڈی

جہانگیر ترین مشہور ضرور ہیں لیکن ان کا ووٹ بینک نہیں ہے’ فیصل کریم کنڈی

لاہور( گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین مشہور ضرور ہیں لیکن ان کا ووٹ بینک نہیں ہے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کی باتیں مستقبل میں ہوں گی ،گزشتہ حکومت نے جو خرابیاں کی ہیں وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہوں گی، ہماری کوشش تھی تنخواہیں اور پنشن کو 50 فیصد بڑھا دیا جائے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، نتائج کا پیمانہ الیکشن ہے، درست کام نہیں کیا تو لوگ ہمیں الیکشن میں ووٹ نہیں دیںگے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کی باتیں کرنے والے ایئر لائن میں چلے گئے ہیں، کل ان لوگوں کو ایئر بس مل جائے تو یہ ایئرلائن کو چھوڑ دیں گے،سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا، سیاسی لوگوں کے ساتھ بات ہوتی رہتی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد وغیرہ کی باتیں مستقبل میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں ایسے لوگ گئے ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہے، علی زیدی اور عمران اسماعیل جیسے لوگ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے کامیاب نہیں ہو سکتے،بڑی اور پرانی جماعتوں کا ووٹ بینک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغ کی نشست ہم سے چھینی گئی تھی جو دوبارہ حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں