سچن ٹنڈولکر

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ہارنے پر سچن ٹنڈولکر کی بھارتی ٹیم پر تنقید

نئی دہلی(گلف آن لائن) سابق بھارتی اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ہارنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سچن ٹنڈولکر نے سینئر آف اسپنر روی چندرن ایشون کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشون دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں اور ان جیسے اسپنرز کو سازگار حالات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، آسٹریلیا کے پاس 5 بائیں ہاتھ کے بیٹرز تھے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہیں کر سکی۔سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ لندن کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 209رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیت لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں