شرجیل میمن

سمندری طوفان: متاثرین کو گھر جیسی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں، شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متاثرین کو گھر جیسی تمام سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کمشنر کو متاثرین کو ممکنہ حد تک سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نقل مکانی کرنے والوں کو اسکولوں اور سرکاری عمارات میں ٹہرایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے طوفان سے متاثر ساحلی علاقوں کے لوگوں کو بھی گھر بنا کر دیں گے، ہر دوسرے تیسرے مہینے کراچی کے لیے بسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں چند سو کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 340 کلو میٹر دور ہے، طوفان کل (15 جون کی) دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں