زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سٹوڈنٹ کونسل کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مکوآنہ (گلف آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سٹوڈنٹ کونسل کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے نیو سینیٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ عثمان سرور کو سٹوڈنٹ کونسل کا صدر جبکہ دیگر ممبران میں سمیعہ حسن کو سینئر نائب صدر، محمد آفتاب اکرام کو نائب صدر، ارباز خان جنرل سیکرٹری، حجان عنبرین خالد کو جوائنٹ سیکرٹری، کرن فاطمہ کوفنانس سیکرٹری، جمشید علی بدر پریس سیکرٹری، سمرہ حفیظ ایسوسی ایٹ پریس سیکرٹری،

ذکاء اللہ سیکرٹری سپورٹس اور میرب خان ایسوسی ایٹ سپورٹس سیکرٹری منتخب کر دیے گئے۔کونسلرز میں محمد اویس ناصر، تحریم، احمد عبدالرحمن، اقراء ندیم، محمد ارحم، عبداللہ علی، میمونہ خالد، اور محمد اکرام شامل ہیں۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اسٹوڈنٹ کونسل کے کنوینئر ہیں۔ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرورخاں ، پرنسپل آفیسر اسٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر شہباز طالب ساہی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر ندیم عباس اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے ، معیاری تعلیم، جدید ترین سہولیات اور بہترین تحقیقی لیب کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کاوشیں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ایک روشن کل کی بنیاد رکھ سکیں۔ڈاکٹر شہباز طالب ساہی نے کہا کہ یونیورسٹی ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ڈاکٹر ندیم عباس نے کہا کہ سٹوڈنٹس کونسل کا مقصد لیڈرشپ ڈویلپمنٹ، باہمی رابطہ کو فروغ ،سائنسی صلاحیتوں کی تعمیراور طلباء کی شخصیت کو نکھارنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں