امام الحق

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں جان ماریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے’ امام الحق

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں جان مارے گی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،فوکس ٹریننگ پر ہے، اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے میچز نہ بھی ہو رہے ہوں تو میری روٹین میں فرق نہیں آتا، میرے لیے کوئی آف سیزن نہیں ہے۔

امام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی ٹرننگ وکٹوں کے مطابق یہاں کھیل رہے ہیں، مجھے اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنا ہے، جس کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جب آئے گی تو اس کے بارے میں سوچوں گا، جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئے گا تو دیکھوں گا۔امام الحق نے کہا کہ میں الٹا سیدھا کھائوں یا ٹریننگ نہ کروں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے، میں سارا سال جِم ٹریننگ جاری رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کرداراہم ہو گا، پہلی اور نئی مینجمنٹ میں بہت فرق ہے، براڈ برن کا طریقہ کارمختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔امام الحق نے کہا قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشین کنڈیشنز ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کرینگی، پاکستان میں 6سے 7ماہ گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہورہا ہے، سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو کوچز کی طرف سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، کوچز کی جانب سے تربیتی کیمپ میں بیٹرز کو سپن پرمختلف شاٹس کھیلنے سے متعلق بتایا جارہا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں