پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی طالبات کی پنک گیمز 2023 میں شاندار کامیابی

لاہور ( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی طالبات نے پنک گیمز 2023 میںشرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور متعدد گولڈ اور سلورمیڈل اپنے نام کر لئے ۔ ان میں مناہل، تانیہ، صائمہ، شازمہ اور ماہنور نے ٹیبل ٹینس (ٹیم ایونٹ) میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ تیر اندازی (انفرادی ایونٹ) میں نگہت نذیر، خضرہ اور بسمہ فاروق نے بھی سلور میڈل اپنے نام کئے۔

اسی طرح ہاکی (ٹیم ایونٹ) میں مریم حسین، فضا سرور، جویریہ فاطمہ، عائشہ، نسرین، مہوش وارث، عزہ جمیل، تہلیل فاطمہ، آمنہ حلیم، اقصیٰ جاوید، نمرہ ابرار، زرتاشہ محفوظ، بشریٰ ریاض، نبیلہ، صبا، سحر یونس اور شمع شہزادی نے سلور میڈل جیتا ۔ بیڈمنٹن (ٹیم ایونٹ) میں فریال، سحر، زینب اعظم اور خدیجہ ناصر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کرکٹ (ٹیم ایونٹ) میں عاصمہ امین، سجل انصاری، صدف، لاریب، آمنہ مبارک، حذیفہ اشفاق، ازکا، کائنات منظور، سائرہ جبین، خدیجہ زیب اور شیزا بشارت نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

اسی طرح ایتھلیٹکس (انفرادی ایونٹ) میں سنینہ مصور نے 100 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر اور 4×100 ریلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ڈسکس تھرو میں نور صبا نے گولڈ میڈل اور جیولن تھرو میں سلور میڈل اپنے نام کئے۔ ملیکہ شہزادی اور ستارہ نے 4×100 ریلے میں گولڈ میڈل جیتے اور نادیہ عائشہ نے بالترتیب 4×100 ریلے اور 800 M میں گولڈ اورسلور میڈل اپنے نام کئے۔سنینہ مصور کو پنک گیمز 2023 کی بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں