گورنر بلیغ الرحمن

گورنر ہائوس کو عوام کے لئے ایک منظم طریقہ کار کے مطابق جلد کھولا جائے گا’بلیغ الرحمن

لاہور ( گلف آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں ڈی جی وائلڈ سٹی لاہور کامران لاشاری ، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، سیکرٹری ٹورازم ظہیر حسن اورایم ڈی ٹی ڈی سی پی عثمان علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر ہائوس لاہور کو عوام کے لیے ایک منظم طریقہ کار کے مطابق باضابطہ طور پر کھولنے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ گورنر ہائوس لاہور ایک تاریخی عمارت اور قومی ورثہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس اینگلو برٹش فن تعمیر کا نمونہ ہے۔ اس تاریخی عمارت میں نامور مصور استاد اللہ بخش اور عبدالرحمن چغتائی کی نادر پیٹنگز سمیت کئی تاریخی چیزیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس لاہور کے دروازے پہلے ہی طلبا کے لیے کھلے ہیںاور تعلیمی اداروں کے وفود مسلسل گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہائوس کو عوام کے لئے ایک منظم طریقہ کار کے مطابق جلد کھولا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل تجاویز مانگ لیں۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل احمد اعوان اور سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عمر سعید بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں