ادارہ شماریات

بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.4 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2023 تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اعشاریہ (ایل ایس ایم) 115.5 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.4 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اعشاریہ127.4 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر9.8 فیصداورسالانہ بینادوں پر21.1 فیصدکی کمی ہوئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں 3.5 فیصد، اشیائے خوراک 1.5فیصد، کوئلہ 0.8 فیصد، کیمیکلز 0.5 فیصد، فارما 1.4 فیصد، مشروبات 0.2 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 0.2 فیصد، آٹوموبائل 2فیصد، تمباکو0.7فیصد، برقی آلات 0.4 فیصد، اورمشینیری وآلات کی پیداوارمیں 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی اس کے برعکس فرنیچر کی پیداوارمیں 0.6 فیصد اور ملبوسات کی پیداوارمیں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں