شہباز شریف

ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈی جی ایف ڈبلیو او، ڈی جی این ایل سی، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو سی ڈی کے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں،ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے،چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرکے معیار کو یقینی بنائیں۔ ورزیر اعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ زیر اعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں