پرویز الٰہی

چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں اگلی تاریخ دیدی۔

چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کے پاس بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، استدعا ہے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں