تجارتی حجم

چین کا سرحد پار ای کامرس کا تجارتی حجم پہلی بار 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا

بیجنگ (گلف آن لائن) 40 ویں چائنا لانگ فانگ انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹریڈ فیئر انٹرنیشنل کراس بارڈر ای کامرس ڈویلپمنٹ فورم میں، کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ سنہ 2022 میں چین کی سرحد پار ای کامرس کا حجم پہلی بار 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا۔ چین کی سرحد پار درآمدات و برآمدات سال 2022 میں 2.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جوکہ سال 2021 کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی سرحد پار ای کامرس کی برآمدی منزلوں میں، امریکی مارکیٹ کا حصہ 34.3فیصد ہے، اور برطانیہ کا حصہ 6.5فیصد ہے۔ درآمدی ذرائع میں، جاپان کا چین کی کل سرحد پار ای کامرس درآمدات میں حصہ 21.7فیصد ہے، اور امریکہ کا حصہ 17.9فیصد ہے۔اس سال کے آغاز سے، سرحد پار ای کامرس نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ کاروباری اداروں کے کسٹم سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 70فیصد سے زیادہ کاروباری اداروں کو 2023 میں سرحد پار ای کامرس کی درآمد اور برآمد میں استحکام یا ترقی کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں