خرم دستگیر خان

گوادر سے خنجراب تک پہاڑوں پر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے’ انجینئر خرم دستگیر

نارووال( گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی بنیادیں نواز شریف نے رکھیں، گوادر سے خنجراب تک پہاڑوں پر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے، جو منصوبے گزشتہ 1 سال میں شروع کیے ان کے سنگ بنیاد پر بھی نواز شریف کا نام لکھا ہے،جب بھی شیر آئے گا ترقی لائے گا، شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے،

ہم نے پورے ملک میں بجلی کی ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان ہم نے نئی لائن 4 ماہ کے اندر بنا کر چلا دی ہے،کچھ عرصہ بعد وزیر اعظم شہباز شریف تھر تشریف لے جائیں گے، وہاں ہم نے ایک نئی 220 کلو میٹر کی لائن 4 ماہ میں بنا کر چلا دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت میں سارے کام بند ہو گئے تھے، سارے بند کام ہم نے بنا کر چلا دیئے ہیں، یہاں نواز شریف کو یاد نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گیپکو آفس میں نارووال کنسٹریکشن ڈویژن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنسٹر یکشن ڈویژن کو بنانے پر 14 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے ،سارے ملک میں ہم نے بجلی کی ترقی کے منصوبے کئے ہیں جبکہ عذاب عمرانی کی ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت میں منصوبے بند ہو گئے تھے وہ ہم نے بنا کر چلا دئیے ہیں ہم نے ایک سال میں جو منصوبے چلائے ہیں ان پر نواز شریف کا نام لکھا ہوا ہے ایک سال میں تھر کے اپنے کوئلے سے بننے والی بجلی کے 2ہزار میگا واٹ سسٹم میں شامل کئے ہیں ، پاکستان کی ترقی کی بنیادیں محمد نواز شریف نے رکھی ہیں۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ یہ سوچ پاکستان کو سنوارنے کی سوچ ہے پاکستان کو بہتر کرکے آپ کے حوالے کر دیا ہے اور مزید بہتر کرتے رہیں گے ،اب پورے ملک کی بھی ایک ذمہ داری ہے ، اب ایک مقابلہ ہونے والا ہے جوجلانے والوں میں اور بنانے والوں میں ہے ،جنہوں نے باتیں بڑی کیں میرا رب انہیںبے نقاب کرنے والا ہے اوراس نے بے نقاب کر دیا ہے ،ایک جماعت سے جب اقتدار چھن گیا تو انہوں نے کہا کہ آگ لگا دو،

ریڈیو پاکستان،جناح ہائوس، جنگی جہازوں کے ماڈل اور شہدا ء کی یادگاروں جلا دیا ،میں حیران ہوں کہ ان ظالموں نے 150 جانوروں کو جلا دیا، پشاور میں یہ میراث دے کر جا رہے ہیں ، کیا یہ میراث ہے کہ میرے پاس اقتدار نہیں ان کو جلا دو ،اللہ تعالی نے انصاف کرکے بے نقاب کیا ہے ،آنے والے انتخابات میں پورا ملک جلانے والوں کو مسترد کرے گا اور بنانے والوں کو لے کر آئے گا کیونکہ ہمارے بچوں نے یہاں رہنا ہے۔انہوںنے کہا کہ آج مشکلات موجود ہیں اور مشکلات سے نپٹنے والے بھی موجود ہیں ،ان کو جیل دور سے دکھائی دیتو روتے ہوئے آ گئے کہ ہم چھوڑ رہے ہیں ،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں