عبدالقادر مندوخیل

بلاول ہماری ریڈلائن، سیلاب پر کیا بات کی گلوبٹوں کو ان کے خلاف لگادیا مزید تنقید برداشت نہیں کریں گے، عبدالقادر مندوخیل

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلاول ہماری ریڈلائن ہے سیلاب پر کیا بات کی گلوبٹوں کو ان کے خلاف لگادیا مزید تنقید برداشت نہیں کریں گے،کرونا وائرس میں عالمی امداد ملی مگر عوام کو ٹکا نہیں ملا ۔سیلاب سے پاکستان ڈوب کیا 15ارب کے وعدے کئے ایک ٹکا عوام کو اس سے نہیں ملا ۔

100ارب میں سے 90ارب روپے تو سیلاب متاثرین کو بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ میں گئے ہیں بلوچستان کی سڑک نہیں بن رہی ایک بھی موٹروے بلوچستان میں نہیں ہے گیس بلوچستان سے نکل رہی ہے مگر ان کو گیس نہیں مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا عبدالقادر خان مندوخیل نے کہاکہ گریڈ ایک سے 16کے لیے 35فیصد تنخواہ بڑھائی ہے اور 17گریڈ سے اوپر کا 30فیصد بڑھائی ہے ۔ پنشن میں صرف 17فیصد اضافہ کیا ہے اس سے کیا بنتا ہے ۔کرونا وائرس میں عالمی امداد ملی مگر عوام کو ٹکا نہیں ملا ۔

سیلاب سے پاکستان ڈوب کیا 15ارب کے وعدے کئے ایک ٹکا اس سے نہیں ملا ۔100ارب میں سے 90ارب تو سیلاب متاثرین کو بے نظیر بھٹو نکم سپورٹ میں گئے ہیں۔ بلوچستان کی سڑک نہیں بن رہی ایک بھی موٹروے بلوچستان میں نہیں ہے گیس بلوچستان سے نکل رہی ہے مگر ان کو گیس نہیں مل رہی ہے ۔ کراچی میں گیس نہیں ہے گیس بجلی پانی نہیں یے عوام کے پاس کس طرح چلیں۔ ایٹمی پاکستان کے شہر کراچی میں گیس نہیں ہے ۔ کے فور کے لیے 15ارب دیئے ہیں تو افتتاح کیوں کیا ہے اتنے پیسے تو چیئرمین پیپلزپارٹی خود دے سکتے تھے۔ گیس کے کنکشن عوام کو نہیں دیئے جارہے ہیں ۔ جبکہ بیوروکریٹ کے بھائی کو گیس کنکشن مل جاتا ہے۔ بیت المال کا بجٹ کم کردیا گیا تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں ۔

بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا ہے ۔ریڈیو پاکستان سے لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کی یوٹیلٹی سٹور سے گاڑیاں بھر کے باہر جارہی ہیں۔ مگر میرے حلقہ میں سٹور نہیں بنایا جارہاہے۔ بجٹ غریب کے لیے نہیں ہے افسران کے لیے ہی ہیں۔ عارضی ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہاہے کہ پیسے نہیں ہیں۔ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہاہے۔ نادرا میں 11ہزار ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا،سب سے بہترین ادارہ نادرا چل رہاہے مگر ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہاہے۔

سٹیل مل کے 19سو ملازمین کو مستقل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سول ایسوسی ایشن میں ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی سولر سسٹم کہاں چلے گئے۔ پرائیویٹ اداروں کی تنخواہ کون بڑھائے گا ان کو کون 32ہزار تنخوا دے گا۔ سیلاب سے ملک کے مختلف حصے ڈوبے ہیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سیلاب میں سندھ کا حصہ دیا جائے ۔بلاول ہماری ریڈ لائن ہے آپ نے اپنے گلوبٹوں کو ان کے پیچھے لگادیاہے اب اگر دوبارہ بات کی گئی تو ہم نہیں رکھیں گے ۔ کے فور منصوبے پر 17ارب دے کر ہمارے منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے۔بلاول پر کیوں تنقید کیا جارہاہے۔ ہم زیادہ دیر یہ برداشت نہیں کریں گے ۔ میئرکراچی جعلی ووٹوں سے آیا ہے آج جمہوری طریقہ سے جمہوریت میں میئر آیا ہے آمریت میں میئر نہیں آیا ہے ۔

کیا 9لاکھ ووٹ لے کر آپ نے کراچی کو فتح کرلیا ہے؟ سندھ اسمبلی میں آپ کا ایک ووٹ ہے اتنے چیئرمین کہاں سے ملے ہیں۔کراچی میں ہمیں کام کرنے دیں۔ علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ۔ علی وزیر کو کس چیز کی سزا دے رہے ہیں الطاف حسین اور عمران خان نے کیاکم بیان دیئے ہیں ۔علی وزیر کا پروڈکشن آڈر جاری کیاجائے ۔ تاکہ وہ بھی ایوان میں اظہار خیال کرسکیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے ضلع بنوں میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کرائی ۔وحید عالم خان نے کہاکہ لوگوں کو مچھلی پکڑنا سیکھائیں ۔تمام ذرائع کو تعلیم پر خرچ کریں تعلیم فرض ہے ۔ یکساں نصاب تعلیم فراڈ تھا ۔بیگم طاہرہ بخاری نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں