مریم نواز اور رانا ثناء اللہ

مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی (گلف آن لائن) عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے لئے اتھارٹی نہیں دی گئی۔ سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹالک شو میں ایک دوسرے دوسرے کیخلاف بات کرتے رہتے ہیں۔ درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شوکت علی بھنڈ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی۔ رانا ثنااللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں