بشریٰ انصاری

لڑکے کھڑے ہوں اور کہیں ہم نے جہیز نہیں لینا’ بشریٰ انصاری

لاہور( گلف آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ لڑکے کھڑے ہوں اور واضح کہیں ہم نے جہیز نہیں لینا ، ایک خاندان اپنے دل کا ٹکڑا آپ کو دے دیتا ہے کیا اس کے ساتھ جہیز کا تقاضہ کرنا جائز ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں خاندان والوں کی بجائے لڑکوں سے مخاطب ہوں آپ کہیں ہم نے جہیز نہیں لینا ۔

اس لڑکی نے آپ کی نسل چلائے گی اور اس کے ساتھ آپ اس کے والدین سے جہیز لے رہے ہیں یہ شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو اس کے لئے کھڑا ہونا چاہیے ، اس میں وہ بڑے با عزت لگیں گے ، اس کی بیوی اور سسرال والے ساری زندگی اس کی عزت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں