کنول آفتاب

کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق اپنے مؤقف پر معذرت کرلی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ و میزبان کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے اپنے متنازع مؤقف پر معافی مانگ لی ہے۔کنول آفتاب نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس دوران ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنول آفتاب نے اْنہیں تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے اور بگڑے ہوئے شوہر کو سدھارنے کی کوشش کرنے کا درس دیا۔

کنول آفتاب کا گھریلو تشدد پر پوچھے جانے والے دو سوالوں کا جواب دینا تھا کہ اْنہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے مؤقف کو تفصیل سے بیان کرنے کی غرض سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں