ایچ وی منصوبہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بیٹھ گیا، گرڈ سٹیشنز اور ٹراسفارمرز اوور لوڈ ہوگئے

اسلام آباد (گلف آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بیٹھ گیا، گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہوگئے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی تقسیم کرنے میں ناکام ہیں۔

دستاویز کے مطابق فنی خرابیوں اور اوور لوڈنگ کے باعث سینکڑوں میگاواٹ بجلی ضائع ہونے لگی، لیسکو سسٹم کی کمزوری کے باعث 119 میگاواٹ بجلی ضائع کر رہا ہے جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی مرمت کے باعث 79 میگاواٹ استعمال ہی نہیں کر پا رہی۔

گیپکو کا 38 میگاواٹ بجلی سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث استعمال نہیں کر پا رہا، آئیسکو کے 50 فیصد ٹرانسفارمرز اوور لوڈڈ ہوگئے، 16میگاواٹ مرمت، 138 فنی خرابیوں کے باعث کم استعمال ہو رہے ہیں۔

سیپکو میں ہائی لاسز کے باعث 109 میگاواٹ بجلی استعمال نہیں ہو رہی، میپکو خرابیوں کے باعث 140 میگاواٹ بجلی ضائع کر رہی ہے، حیسکو سسٹم چوک ہونے کے باعث 79 میگاواٹ بجلی کم استعمال کر رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیسکو مرمت اور گرڈ اوور لوڈنگ کے باعث 1321 میگاواٹ بجلی استعمال ہی نہیں کر پا رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں