شیخ رشید

آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (گلف آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے،

حکومت نے215ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ، جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بےروزگارہونگے ، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسٹمنٹ نہیں، قومی اثاثے گروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔ سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائے بیلٹ باکس کی طرف جاناچاہتی ہے، وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زدہ بجٹ کے دوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے اور ڈیٹ آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں، 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھے تیل کی دھار دیکھے۔انہوں نے کہا کہ دو تہائی کے بغیر قانون بنارہے ہیں اور سپریم کورٹ کونہیں مان رہے، یہ لوگ عوام میں بے نقاب ہوگئے ہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں