خواتین کیلئے سب سے بہترین کردار مرد ڈرامہ نگاروں نے لکھے، حنا خواجہ بیات

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے سب سے بہترین کردار مرد ڈرامہ نگاروں نے لکھے ہیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ٹی وی پرعورتوں کے بہترین کردار لکھنے والے تین اہم لکھاریوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے خواتین کیلئے بہترین کردار لکھے، میرے خیال میں خلیل الرحمان قمر، سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کیلئے عمدہ کردار لکھے ہیں۔اداکارہ حنا خواجہ بیات کا مزید کہنا تھا کہ خواتیں میں مدیحہ امام، صبا قمر، زارا نور عباس اور سجل علی سمیت دیگر اداکارائیں اچھا کام کر رہی ہیں، مردوں میں عمیر رانا، وسیم سجاد اور وہاج علی کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں