پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل، فریقین سے جواب طلب

لاہور (گلف آن لائن) سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر رکھی ہے۔ پرویز الٰہی کیخلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی اے کا موقف ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل کرنے کا فیصلہ عجلت میں دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سے سابق وزیراعلی کا جسمانی ریمانڈ مزید تفتیش کے لیے مانگا گیا تھا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں