حافظ نعیم الرحمن

کراچی میں سب بڑا مسئلہ پانی کا ہے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی (گلف آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سب بڑا مسئلہ پانی کا ہے، یہاں کے عوام کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کے دوران نے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست کا کام عوام کو روزگار کے ساتھ تعلیم دینا ہے، ادارے اپنے حصے کا کام نہیں کرتے تو سماجی تنظیمیں کرتی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہم ضلع تھر پارکر میں 2850 کنویں قائم کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بتائے کہ اس نے سندھ میں پانی کے لیے کتنے کنویں کھدوائے؟انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے وقت ہم نے ہزاروں آکسیجن سلنڈرز گھروں میں پہنچائے، روزگار فراہم کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے، حکومت بتائے کہ اس کی جانب سے عوام کو بلاسود قرضے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں