گوشت کھانے

گوشت احتیاط سے کھائیں ورنہ ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین

اسلام آباد(گلف آن لائن)عیدالاضحی کے موقع پر گوشت اعتدال سے کھائیں گے نہیں تو بڑی عید کی خوشیاں اہل وعیال کے ساتھ منانے کی بجائے ہسپتال میں گزارنی پڑسکتی ہیں۔

بڑی عید پر ماہر میڈیسن نے شہریوں کو گوشت کھانے سے متعلق بڑے مشورے دے دئیے۔ عیدالاضحی کے موقع پر گوشت اعتدال سے کھائیں گے نہیں تو بڑی عید کی خوشیاں اہل وعیال کے ساتھ منانے کی بجائے ہسپتال میں گزارنی پڑسکتی ہیں۔ بڑی عید پر ماہر میڈیسن نے شہریوں کو گوشت کھانے سے متعلق بڑے مشورے دے دئیے۔ ماہر میڈیسن پروفیسر مقصود احمد کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ عید قربان پر شہری گوشت ثواب سمجھ کرکھاتے ہیں۔

کچا پکا گوشت کھانے سے بھی بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ ذیادہ گوشت کھانے سے میدے کا مسئلہ بن جانا ہے۔ جگر، دل، جوڑوں کا درد گردہ سمیت دیگر بیماریاں ذیادہ لاحق ہوسکتی ہیں۔پروفیسر مقصود احمد کا مزید کہنا ہے کہ دل، شوگر، بلڈپریشر، گردہ، جگر کے مریضوں کے لیے ذیادہ گوشت کھانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ سبزی کا استعمال یقینی بنانے کی تجوایز کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں