صحت کارڈ

پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج بند

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر دل کے مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنا اور سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کر دی گئیں۔انشورنس کمپنی نے یکم جولائی کے بعد نجی ہسپتالوں کو دل کے علاج سے روک دیا۔ انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے کے مطابق پنجاب حکومت نے مریض سے30 فیصد رقم چارج کرنے کی سفارش کی ہے لہٰذانجی ہسپتالوںمیں دل کے مریضوں کا علاج صحت کارڈ پر نہیں ہوگا۔مراسلے کے مطابق جب تک پنجاب میں مستحق افراد کا تعین نہیں ہوگا، دل کا علاج صحت کارڈ پر نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں