حماد اظہر

حکومت معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد سے منفی پر لے آئی،حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح کو 6 فیصد سے منفی پر لے آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے لکھا ہے کہ مہنگائی ان کے دور میں 3 گنا بڑھ گئی، لوڈشیڈنگ کی واپسی اور صنعت تباہ ہو گئی۔حماد اظہر نے لکھا کہ اب غیر جمہوری سازشوں اور جبر کے علاوہ ان کے لیے کوئی امید نہیں کیونکہ عوام میں یہ نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں