جاوید قصوری

سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے جلا کر شہید کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جاوید قصوری

لاہور(گلف آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سویڈن عدالت کی سرپرستی میں قرآن پاک کے نسخے جلا کر شہید کرنے کے اشتعال انگیز انہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا شرمناک اقدام ہے ۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ سویڈن میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ 2013میں فرانس کے صدر میکرونی بھی گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کی حوصلہ افزائی کر چکے ہیں ۔ اسلاموفوبیا کا شکار ہو کر مغرنی ممالک اور امریکہ اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین آمیزی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔ عالم اسلام کو اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے تعصب کی عینک کو اتارنا ہوگا ۔ محض” او آئی سی ”کا اجلاس بلا نا اور ایک اعلامیہ جاری کر دینا کافی نہیں، توہین آمیزی کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لئے مل کر عملی اقدامات کئے جائیں۔ توہین رسالت اور توہین قرآن کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے جذبہ جہاد پیداء کرنا ہو گا، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت اور توہین قرآن کے واقعات پر خود کو صرف مذمت تک ہی محدود نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر دنیا میں بدامنی کے اصل ذمہ دار ہیں کہ جو توہین رسالت اور توہین قرآن کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں، اس طرح کے شرپسند عناصر کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اعلان جہاد کرنا چاہئیے۔جہاد کا راستہ اختیار کرکے ہی عالمی سطح پر حضور ۖکی عزت و ناموس اور قرآن کریم کی حرمت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت اور توہین قرآن کے مرتکب عناصر کی مکمل سرکوبی کے لئے عملی اقدامات میں پہل کرے اس حوالے سے ابتدائی طور پاکستان سویڈن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرے۔

محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں