بشریٰ انصاری

چاند رات کو شاپنگ کرنے سے سخت چڑ ہے ‘ بشریٰ انصاری

لاہور( گلف آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے چاند رات کوشاپنگ کرنے سے سخت چڑ ہے اس لئے میں عید سے قبل ہی اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے افرا تفری میں شاپنگ کرنا اچھا نہیں لگتا ،بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو چاند رات کو شاپنگ کرتے ہیں اور اگلے روز افسردہ ہوتے ہیں کہ کوالٹی اچھی نہیں ، سائز میں فرق آ گیا ہے ۔ میں اسی لئے تما م خواتین سے کہتی ہوں کہ کوشش کریں عید سے پہلے شاپنگ سے متعلق تمام ترتیاریاں مکمل کر لیں تاکہ انہیں تہوار کے موقع پر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں