زیلنسکی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا

کیف (گلف آن لائن ) یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کاکہنا تھا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے اور اس حوالے سے نیٹو کو چاہیے کہ جلد اور واضح موقف اپنائے۔

قبل ازیں زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلیے مغرب پر زور ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف 16اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے دورہ یوکرین کے حوالے سے بتایا کہ ولیم برنس نے صدر زیلنسکی اور یوکرین انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی۔ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے پہلے ہوا تھا اور ولیم برنس کی ملاقات میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں