علیم خان

پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے’عبدالعلیم خان

لاہور ( گلف آن لائن) صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 2اور زندگیاں وطن کی حفاظت کی خاطر قربان ہوگئیں، پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کا مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے، پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گھات لگائے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجرثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں