پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار

ویٹی کن سٹی (گلف آن لائن)پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی مذمت کی اور اظہار آزادی کے لیے اس کی اجازت دینے کے اقدام کو مسترد کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے نشریاتی ادارے کو دیئے گئے .

انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہر وہ کتاب جو مقدس تصور کیا جاتا ہے اس پر یقین رکھنے والوں کا احترام کرنے کے لیے اس کتاب کی عزت کرنی چاہیے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ میں ان اقدامات پر غصہ محسوس کر رہا ہوں، اظہار آزادی دیگر سے نفرت کرنے اور قابل مذمت اقدامات کی اجازت دینے کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں