کورونا وائرس

کورونا وائرس کے21 کیس رپورٹ ،3مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے اور تشویشنا ک حالت میں مریضوں کی تعداد3رہی ۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی۔

جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 28جون سے4 جولائی کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار854ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے21ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد3 رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں