معمر رانا

تہواروں پر ایک یا دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن نہیں’ معمر رانا

لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف تہواروں پر ایک یا دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی ،فلموں کی تسلسل کے ساتھ کامیابی اور سینمائوں کے سرکٹ کو بڑ اکرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک فلم کی کامیابی کے بعد یہ دعوے شروع کر دئیے جاتے ہیں کہ اب فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی جو حقیقت نہیں ہے ۔

جب تک مسلسل فلمیں کامیاب نہیں ہوں گی فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی نہیں ہو سکتی۔ اس کے لئے ضروری ہے سینمائوں کا سرکٹ بڑھائیں ،فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کریں تاکہ اس سے ملک کو اور انڈسٹری کو زر مبادلہ کی صورت میں تقویت ملے ۔انہوںنے کہا کہ فلم مولا جٹ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک ریکارڈ بزنس کیا ہمیں ا س طرح کی فلمیں بنانا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں