چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہائوس جلا گھیرا ئوسمیت پانچ مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(گلف آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہائوس جلا وگھیرا ئوسمیت 5 مقدمات میں 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔

عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریماکس دئیے گئے کہ کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کر کے ضمانتیں خارج کردوں۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوسمیت 5 مقدمات میں 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں