تمیم اقبال

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

ڈھاکا (گلف آن لائن) بنگلادیش کی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر ورلڈکپ تک ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔بنگلادیش کی مقامی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور ریٹائرمنٹ سے دستبرادار ہونے پر قائل کیا، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

مقامی میڈیا سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اب ورلڈکپ تک بنگلادیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ہنگامی پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ پہلے بنگالی اوپنر نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کے اعلان پر دنیائے کرکٹ کو بہت زیادہ حیرانی تھی، تمیم اقبال نے بطور کپتان 37 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 21 میں کامیابی پائی جبکہ 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں بھی قیادت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں