مصدق ملک

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف ڈیل سبوتاژ کی، مصدق ملک

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہمیت یہی ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا۔مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے ختم ہوتے وقت پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژکرنے کو کہا۔مصدق ملک نے کہا کہ ان کا ٹریک ریکارڈ یہی ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد تفتیش کے دوران ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس ملزم کا مقدمہ کس جرم کی بنیاد پر کہاں چلایا جائے، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں