گورنر سندھ

نہیں معلوم صدرِ پاکستان کس کے خرچے پر حج کیلئے گئے،گورنر سندھ

کراچی (گلف آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم صدرِ پاکستان کس کے خرچے پر حج کیلئے گئے، وہ 52 لوگوں کو اپنے ساتھ حج پر لے کر گئے ان سے شکایت کروں گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے زائرین میں کپڑے بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر ملکی معیشت کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں بہترین کردار ادا کیا، گورنر ہاؤس میں تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں پر بات کروں گا، صحافی محمد عسکری کے معاملے پر آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، خرم دستگیر سے بھی بات کی کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں