حماد اظہر

یورپی یونین کا جی ایس پی اسٹیٹس برآمدات میں اہم ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی دسمبر میں تجدید ہونی ہے، جی ایس پی اسٹیٹس برآمدات کیلئے اہم ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آرہی ہے، یہ سہولت پاکستان پر انسانی حقوق اور نظامِ حکمرانی کی ذمے داریاں عائد کرتی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ یورپی یونین کی سفیر نے آزادی صحافت اور تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون پر گفتگو کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں