گورنر سندھ

آئی جی سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو میری کوآرڈینیشن میں دیدیں،گورنر سندھ

کراچی (گلف آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو میری کوآرڈینیشن میں دے دیں۔خصوصی گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایاکہ میں نے کہا آئی جی سندھ کو 4 دن کے لیے میری کوآرڈینیشن میں دے دیں، اس کے بعد اگر پانچویں دن کوئی بھی بڑا حادثہ یا اسٹریٹ کرائم ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمے داری قبول کروں گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو میری کوآرڈینیشن میں دیں، انہیں با اختیار کر دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایک ہائیڈرنٹ والا 20 سے 40 لاکھ روپے روز کما رہا ہے، وہ مافیاز بہت مضبوط ہیں جنہیں ہائیڈرنٹ کے لائسنس ملے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو ہم پورے پاکستان کی معیشت کا حب کہتے ہیں، معیشت کے شہر میں بجلی مہنگی ہے، پانی ہے نہیں، گیس مل نہیں رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ یہ بڑا عجیب سا اور ظلم کا نظام ہے، اس پر کئی بار بات کی ہے، جب تک کچھ چیزوں کی انڈر اسٹینڈنگ یا انڈر ٹیکنگ نہ دیں کے الیکٹرک کے لائسنس کا ری نیول نہیں ہونا چاہیے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کے الیکٹرک والوں کو 20، 30 سال ہو گئے ہیں، ہر سال لوڈ شیڈنگ انتہا کو پہنچی ہوتی ہے، کے الیکٹرک والے اپنا اور عوام اپنا موقف دیتے ہیں، لیکن ہوتا وہی ہے جو یہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم انتہا پر ہے، گزشتہ 6 ماہ میں 40 سے زائد نوجوان بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں