gohar rasheed

اداکار گوہر رشید فلم میں آصف زرداری کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکار گوہر رشید نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی سیاستدان کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہو اور انہیں کسی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہو تو وہ آصف علی زرداری کا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ان کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آئے گا، کیونکہ آصف علی زرداری کی زندگی میں بہت اونچ نیچ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار انہیں آصف علی زرداری بہت پسند ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ انہیں ملکی سیاست اور معاملات چلانا آتے ہیں

آصف علی زرداری سے وہ بہت انسپائر ہیں اور ان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو ہر طرح کے حالات میں چلانا جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں