بینکوں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی

کراچی (گلف آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2023 میں 2 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے، جون کی ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 4 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں۔مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2022 کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھیں۔مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں۔سعودی عرب سے مالی سال 2023 میں پاکستانی ورکرز کی ترسیلات کی مد میں 6 ارب 44 کروڑ ڈالرز آئے۔

سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات مالی سال 2023 میں 17 فیصد کم رہیں، سعودیہ سے مالی سال 2022 میں 7.75 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات آئی تھیں۔جون 2023 میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالرز، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالرز آئے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات سے 324.7 ملین ڈالرز جبکہ امریکا سے 272.3 ملین ڈالرز آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں